اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے علا وہ عوامی و انتخابی جلسوں میں اپنے خطابات کے دوران پیپلز پارٹی کو کرپشن کے حوالے سے کلین چٹ دیدی ہیں، گزشتہ روز قومی اسمبلی کے علاوہ مظفر آباد اوربھمبر آزا د کشمیر میں ہونے والے جلسوں میں تقریروں کے دور ان انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور کی کرپشن تک کا تذکرہ نہ کیا، ماضی میں وہ جس خورشید شاہ کے خلاف انتہائی سخت لب و لہجہ اختیار کرتے تھے اب ان کی تعریفوں میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی سے خطاب اورپھر مظفر آباد اوربھمبر آزا د کشمیر میں ہونے والے جلسوں میں تقریروں کے دور ان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ موجودہ دور میں گزشتہ تمام ادوار سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی جہاں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی ۔ میٹرو بس اورنج ٹرین اور موٹرویز جیسے منصوبے ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہیں ۔ عمران خان نے اس حوالے سے ماہرین معاشیات اور شماریات کے حوالے بھی دیئے، عمران خان نے بھمبر جلسے میں کہاکہ نواز شریف حکومت نے تین سالوں میں پانچ ہزارارب کا قرض لیا جس سے لندن میں فلیٹس اور آف شور کمپنیاں بنائی گئیں تاہم انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤ ں پر تنقید سے گریزکیا ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک کا کرپٹ ترین شخص قرار دیتے رہے اور وہ ان پر کڑی تنقید کرتے رہتے تھے ۔ این آئی سی ایل سکینڈل ، رینٹل پاور اور دیگر سکینڈلز پر ہمیشہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا جب کہ اپنی کئی تقاریر میں انہوں نے خورشید شاہ کو وزیر اعظم نواز شریف کا منشی بھی قرار دیا تاہم قومی اسمبلی اور جلسوں میں دیگر تقریرو ں کے دوران وہ صرف خورشید شاہ کی تعریفیں کرتے رہے اور انہیں کرپشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو کلین چٹ دی ۔
عمران خان کا یو ٹرن ، کل کے منشی آج ساتھی بن گئے، اہم پارٹی کو کلین چٹ دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ
-
ویرات کوہلی کی پہلی محبت کون تھی؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
شارجہ میں ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم مقرر
-
گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا



















































