کراچی(آن لائن)قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے اندرونِ سندھ کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کے امیر سلمان یاسر کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے اندرون سندھ کچے کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے اہم رکن ملزم سلمان یاسر کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم سلمان یاسر پولیس اور رینجرز سمیت سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سواتی گروپ کا ایک اہم عہدِدران اور کراچی کا امیر بتایا جاتا ہے ، کراچی میں ہونیوالی پولیس کلنگ کے بعد سلمان یاسر کی گرفتاری کے لئے ملک بھر میں چھاپے مارے جارہے تھے ، گرفتار ملزم پولیس اور حساس اداروں کو مطلوب تھا۔