منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاک چین دوستی نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کو ان کی گرانقدر خدمات اور پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے نمایاں کردار کے اعتراف میں جمعرات کوپاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز نشان امتیاز (ملٹری) سے سرفراز کیاگیا۔ اس سلسلے کی ایک پروقار تقریب جمعرات کو یہاں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی جہاں ریاستی و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جناب عبدالقادر بلوچ نے مہمان کو اعزاز تفویض کیا۔ پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر، ائیر آفیسر کمانڈنگ ساؤتھ اور پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ ایڈمرل وو شینگلی چیف آف نیول اسٹاف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ قبل ازیں معزز مہمان نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اپنی آج کی مصروفیات کے دوران سربراہ چینی بحریہ نے پاک بحریہ کے مختلف یونٹس کے دورے کے علاوہ کراچی میں تعینات نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں بھی کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…