کراچی(آن لائن)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی کے مختلف تھانوںکی حدودمیں آتش بازی کے سامان کی مبینہ کھلے عام فروخت کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کوہدایات جاری کی ہیں کہ خبرکے مندرجات کے تناظرمیںزونل ڈی آئی جیزسے تفصیلی انکوائری پرمشتمل رپورٹ دی جائے ترجمان سندھ پولیس کے دفترسے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ نے کہاہے کہ خبرمیں نشاندہی کیئے جانے والے مختلف علاقوںکے متعلقہ ایس ایس پیزکوجلدسے جلدغیرجانبدارانہ انکوائری کاپابندکیاجائے تاکہ رپورٹ کے روشنی میں مرتکب ٹھرائے جانے والے ایس ایچ اوزو دیگرتھانہ اسٹاف کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا سکے علاوہ ازیںاس خصوصی شب کے موقع پرآتش بازی وپٹاخوںکامظاہرہ کرنے والے عناصرسمیت ایسے سامان کی فروخت اور تیاری میں ملوث دکانداروںاور کارخانے داروںکے خلاف بھرپورکریک ڈاﺅن کویقینی بنایاجائے۔