جینان (آئی این پی ) چین کی ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن ( سی آر آر سی ) کے ایک ذیلی ادارے نے پاکستان کیلئے 800مال بردار کاریں بنانے کا معاہدہ حاصل کرلیا ہے ۔یہ بات کمپنی نے جمعرات کو بتائی ہے ۔ یہ معاہدہ جس کے فروخت کی متوقع آمدن 200ملین ژوان (30ملین امریکی ڈالر ) سے زائد ہے ۔سی آر آر سی جینان کمپنی کیلئے سمندر پار سب سے بڑا آرڈرہے۔یہ بات کمپنی کے ایک منیجر نے بتائی ہے ۔مال بردار ٹرینوں میں 780کوئلہ لے جانیوالے ڈبے اور 20باورچی خانے والے ڈبے شامل ہیں ۔سی آر آر سی جینان جو 1910ءمیں قائم کی گئی کا شمار چین میں قدیم ترین ریلوے انٹر پرائزز میں ہوتا ہے ، اس کی مصنوعات میں مال بردار ٹرینیں ، ونڈ پاور اکیوپمنٹ اور انٹیلی جینٹ مشینیں شامل ہیں جو کہ 40سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کی جاتی ہیں ،سابق متحارب کمپنی سی ایم آر کارپوریشن اور چین سی ایس آر کے ادغام سے قائم کی جانیوالی نئی کارپوریشن سی آر آر سی حالیہ برسوں میں سمندر پار منڈیو ں میں ٹھیکوں کیلئے عملی بولیاں دے رہی ہے اور 100سے زائد ممالک اور علاقوں کو ریلوے سازوسامان فروخت کر چکی ہے ۔