ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کے چھوٹے بچن ابھیشیک کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز کو لے کر ان کے خاندان کی عزت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ حکومت پاناما پیپرزکو لے کرجو کرنا چاہتی ہے وہ کرے اسے اختیاربھی ہے، جب اصل حقائق سامنے آجائینگے تو سب ہی کچھ سامنے آجائے گا ، میرا نہیں خیال نہیں کہ پاناما پیپرز کو لے کر میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا ہے جب کہ جونئیر بچن نے صحافی سے مزید اس حوالے سے پوچھنے پر اسے جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ پاناما سے متعلق آپ کے پوچھنے کا سوال نہیں ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے والد بگ بی ابھیشیک بچن یا ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن کا پاناما پیپرزمیں نام آنے سے ان کے خاندان کی ساکھ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا، میڈیا کا کام خبر دینا ہے جو اس نے کیا، اب حکام کا جو کام ہے وہ انہیں کرنے دیا جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ سامنے آئے گی تو سب عیاں ہوجائے گا اور اس ضمن میں سب سے بہتر کام انتظار ہے اور بچن خاندان تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔