تفتان(آئی این پی) ایران سے پاکستان واپس آنے والے دو سو سے زائد زائرین پاک ایران سرحد پر پھنس گئے ہیں، جس میں ایک سو تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ایران مزارات کی زیارت کرنے کیلئے جانے والے دو سو سے زائد زائرین چار روز سے سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستانی زائرین کو ایرانی حکام نے سیکیورٹی اسکواڈ نہ ملنے کے باعث چار روز سے روکا ہوا ہے، زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔زائرین میں ایک سو تین خواتین اور پندرہ بچے بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے اب تک سرحد پر پھنسنے والے زائرین کو نکالنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔