بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے بڑی سیاسی جماعت کو کلین چٹ دیدی

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کو کرپشن کے حوالے سے کلین چٹ دیدی، اس دور ان انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور کی کرپشن تک کا تذکرہ نہ کیا، ماضی میں وہ جس خورشید شاہ کے خلاف انتہائی سخت لب و لہجہ اختیار کرتے تھے اب ان کی تعریف کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ موجودہ دور میں گزشتہ تمام ادوار سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی جہاں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی ۔ میٹرو بس اورنج ٹرین اور موٹرویز جیسے منصوبے ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہیں ۔ عمران خان نے اس حوالے سے ماہرین معاشیات اور شماریات کے حوالے بھی دیئے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک کا کرپٹ ترین شخص قرار دیتے رہے اور وہ ان پر کڑی تنقید کرتے رہتے تھے ۔ این آئی سی ایل سکینڈل ، رینٹل پاور اور دیگر سکینڈلز پر ہمیشہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا جب کہ اپنی کئی تقاریر میں انہوں نے خورشید شاہ کو وزیر اعظم نواز شریف کا منشی بھی قرار دیا تاہم بدھ کو قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وہ صرف خورشید شاہ کی تعریفیں کرتے رہے اور انہیں کرپشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو کلین چٹ دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…