اسلام آباد(آئی این پی)’’کپتان‘‘ کا یوٹرن،سب کو حیران کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کو کرپشن کے حوالے سے کلین چٹ دیدی، اس دور ان انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور کی کرپشن تک کا تذکرہ نہ کیا، ماضی میں وہ جس خورشید شاہ کے خلاف انتہائی سخت لب و لہجہ اختیار کرتے تھے اب ان کی تعریف کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ موجودہ دور میں گزشتہ تمام ادوار سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی جہاں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی ۔ میٹرو بس اورنج ٹرین اور موٹرویز جیسے منصوبے ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہیں ۔ عمران خان نے اس حوالے سے ماہرین معاشیات اور شماریات کے حوالے بھی دیئے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک کا کرپٹ ترین شخص قرار دیتے رہے اور وہ ان پر کڑی تنقید کرتے رہتے تھے ۔ این آئی سی ایل سکینڈل ، رینٹل پاور اور دیگر سکینڈلز پر ہمیشہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا جب کہ اپنی کئی تقاریر میں انہوں نے خورشید شاہ کو وزیر اعظم نواز شریف کا منشی بھی قرار دیا تاہم بدھ کو قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وہ صرف خورشید شاہ کی تعریفیں کرتے رہے اور انہیں کرپشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو کلین چٹ دی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































