اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے ’’سیاسی دھماکہ‘‘ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں،بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیاگیا،حکمران جماعت میں ہلچل،اپوزیشن نے پاناما لیکس کے معاملے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں وزیر اعظم کے خاندان کے اثاثوں کے حوالے سے شواہد پیش کیے جائیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وائٹ پیپر میں وزیر اعظم سے سوالات کیے جائیں گے اور اس میں شریف خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کے شواہد پیش کیے جائینگے۔وائٹ پیپر میں رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے تفصیلات پیش کی جائیں گی ٗاپوزیشن کے وائٹ پیپر کو پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جائے گا ۔