پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے قومی مردم شماری کرانے کا باضابطہ مطالبہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے درکار سیکورٹی انتظامات میں بھرپور تعاون کی پیشکش بھی کی ہے نیز واضح کیا ہے کہ جب تک یہ اہم انتظامی اور آئینی تقاضا پورا نہیں ہو گا ملک ترقی کرے گا اور نہ ہی قومی ضروریات کی تکمیل ہو سکے گی بلکہ صوبوں اور عوام کی محرومیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا مرکز پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مردم شماری کے بغیر بہبود آبادی، خاندانی منصوبہ بندی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات بھی ناکامی سے دوچار ہونگے یہ بات خیبر پختونخواکے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے صوبے کے دورے پر آئے بہبود آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندے حسن محتشمی سے بات چیت کے دوران بتائی جس نے اقوام متحدہ کے بعض دیگر حکام کے ہمراہ وزیرخزانہ سے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور بہبود آبادی بالخصوص خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے پروگرام کیلئے فنڈز کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح خاندانی منصوبہ بندی بھی اسلامی تعلیمات میں شامل ہے تاہم یہ مادہ پرستی پر مبنی مغربی سوچ سے قطعی مختلف اور منفرد ہے جو فحاشی اور عیش کوشی کی حوصلہ افزائی کی بجائے احساس ذمہ داری اور مثبت تصورات پر مبنی ہے اور اسکی بدولت معاشرے میں بہتر تعلیم و تربیت اور کردار سازی سمیت مثبت رجحانات کو تقویت ملتی ہے اور اسکی پوری اسلامی تاریخ گواہ ہے انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی سمیت تمام سماجی اور معاشی شعبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی چاہے مقامی وسائل سے ہو یا غیرملکی امداد سے اثرات بہرحال عوام پر پڑتے ہیں حکومت کو اس بارے میں عوامی مفادات کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں ہماری حکومت اسلامی احکامات اور ثقافت و اقدار کے مطابق انسانی فلاح و بہبود پر مبنی خاندانی منصوبہ بندی چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے نہ صرف ہمارا ویژن واضح ہے بلکہ مخلصانہ ا قدامات بھی کئے جا رہے ہیں حسن محتشمی نے مظفر سید ایڈوکیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے مردم شماری کرانے کیلئے وفاق کو راغب کرنے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
بڑے کام کا آغاز،خیبر پختونخوا نے وفاق سے باضابطہ مطالبہ کردیا،تعاون کی پیشکش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































