اسلام آباد (این این آئی) نیب کی ٹیم نے شفقت چیمہ کی نشاندہی پر دفتر خارجہ کے دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی نجی ٹی وی کے مطابق نیب ٹیم ملزم کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچی اور حکام سے ملزم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے ملزم کے زیراستعمال سامان بھی قبضے میں لے لیا اس سے قبل احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے گرفتار ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، شفقت علی چیمہ کو انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام پر گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔