اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا آف شور کمپنی سے متعلق ایک اور جھوٹ قوم کے سامنے آگیا، عمران خان کی بے نامی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ نہ صرف یکم اکتوبر 2015 تک فعال رہی بلکہ 2014 فروری تک اس کے سالانہ ریٹرنز بھی ادا کیے جاتے رہے ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے موقف میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کافی عرصہ سے غیر فعال ہے ۔ تاہم چینل آئی لینڈ کی جرسی گورنمنٹ کی جانب سے جاری دستاویزات سے پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ قوم کے سامنے آگیا ۔ دستاویزات کے مطابق نیازی سروسز لمیٹڈ کا آخری سالانہ ریٹرن 20 فروری 2014 کو جمع کرایا گیا تھا ۔ جب کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کسی کمپنی کا کوئی ذکر نہیں کیا اور حلفیہ کہا تھا کہ ان کے پاس کوئی کمپنی نہیں ہے ۔ جے ایف ایس سی کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی چیف کی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ چینل آئی لینڈ جرسی میں 10 مئی 1983 میں قائم کی گئی تھی ۔
عمران خان کا آف شور کمپنی سے متعلق ایک اور جھوٹ قوم کے سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا



















































