لاہور ( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے بنائی جانے والی سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ تمام تر قیاس آرائیوں ‘ منفی پروپیگنڈے اور شکوک وشہبات کے باوجود ایگزم بینک آف چائنہ نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے 33ارب روپے کی پہلی قسط پاکستان کے حوالے کر دی ہے جو وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی مخلصانہ قیادت پر چین کے اعتماد کا مظہر ہے ،کوئی بھی بینک غیر یقینی صورتحال میں چند لاکھ روپے قرض بھی جاری نہیں کرتا‘یہ 1.62ارب ڈالر کا منصوبہ ہے ‘ ہم اپنی قیادت پر اس اظہار اعتماد پر چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں ، چین کے وزیر اعظم کے الفاظ میں یہ پاکستان کے لئے تحفہ ہے اور پنجاب میں شفاف طور پر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں کا اعتراف ہے، اس منصوبے کے ناقدین یہ جانتے ہیں کہ اس کی تکمیل ان کی سیاسی موت ہے ‘ وہ ہوش کے ناخن لیں اور غریب عوام کی سہولت کے اس شاندار منصوبے کو تنازعات کا شکار نہ کریں ۔گزشتہ روز ایوان وزیر اعلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آپریشن کا آغاز پاکستان اور چین کی بے مثال اور لازوال دوستی کا آئینہ دار ہو گا ۔اس شاندار منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصرعوام کی بہتری نہیں چاہتے اور شکوک و شہبات پیدا کر کے ا سے رکوانا چاہتے ہیں ‘چین کی طرف سے اس منصوبے کے لئے رقم کی فراہمی ان عناصر کے لئے یہ بہت بڑا سبق ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے جس منصوبے کو اللہ تعالی کی تائید اور قیادت کا خلوص نیت حاصل ہو‘ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی ۔خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے مروجہ طریقہ کار سے ہٹ کر قومی سرمائے کی بچت کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ۔پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان معاہدے کے باوجود اوپن ٹینڈرنگ کروائی گئی حالانکہ دو حکومتوں کے درمیان معاہدوں پر پیپرا قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ انہو ں نے بتایا کہ ٹینڈرنگ کے نتیجے میں ایک کمپنی نے منصوبے پر عمل درآمد کے لئے سب سے کم لاگت 2.13ارب ڈالر طلب کی گئی تھی جس کے بعد قانون کے تحت مزید گفت و شنید کی ضرورت نہیں لیکن وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے قرض کی رقم کم کروانے کے لئے منصوبے کی لاگت میں مزید کمی کروانے کی خاطر مسلسل سات ماہ تک چینی حکام سے بات چیت کی اور انتھک محنت کے نتیجے میں اس کی لاگت 1.47ارب ڈالرتک کم کروا دی ۔ اس طرح قومی حزانے کو600ملین ڈالر کی بچت ہوئی ۔بچت کی پالیسی پر ایک قدم اورآگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے چینی حکام کو منصوبے کا تعمیراتی کام چین کی بجائے پاکستانی کمپنیوں سے کروانے پر آمادہ کیا اور مزید چھ ارب روپے کی بچت کی ۔جو موجودہ حکومت کی شفافیت ‘ جذبہ خدمت اور عوام دوستی کا ثبوت ہے ۔اس اقدام کے نتیجے میں ہمارے اپنے اداروں‘ کنٹریکٹرز اور انجینئروں کی استعداد کار بہتر ہو رہی ہے اور ہمارے کنٹریکٹرز اب بین الاقوامی ٹینڈروں میں حصہ لینے کے قابل ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا 35فیصد سول ورک مکمل ہو چکا ہے ۔اس منصوبے کا تعمیراتی کام اس سال دسمبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اسے شیڈو ل کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔منصوبے کی معیاری تکمیل کی نگرانی کے لئے چائنہ انجینئرنگ کنسلٹنٹس اور سی آر نورنکو کے انجینئرز لاہور پہنچ چکے ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ شہر کے گنجان علاقوں سے گزرنے و الی اورنج لائن ٹرین کے آغا زپر روزانہ اڑھائی لاکھ افراد اس پر سفر کریں گے اورصرف تین سال بعد ان مسافروں کی یومیہ تعداد پانچ لاکھ سے بھی تجاوزکر جائے گی ۔یہ منصوبہ شہریوں کو سفر کی جدید ‘ با وقار اور سستی سہولت مہیا کر کے ملک کا ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل کر دے گا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے مسافروں کے وقت کی بچت اور گاڑیوں کے استعمال کی مد میں پہلے سال مجموعی طور پر 14.9ارب روپے جبکہ آئندہ 30سالوں تک اوسطاََ 39.38 ارب روپے سالانہ کے حساب سے بچت ہو گی ۔
لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین ،فائنل راؤنڈ شروع

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی ...
-
بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع ...
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
باجوڑ دھماکا،شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سال پرانی دشمنیاں ختم کروائی تھیں
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ...
-
5 تا 10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
ٹرمپ کی غیرملکی طلبا کیلئے محدود مدت کے ویزے کی تجویز پھر سامنے آگئی
-
جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں ، جاوید اختر کے دو سال پرانے انٹرویو کا ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی رہنما کا تہلکہ انٹرویو ...
-
بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
باجوڑ دھماکا،شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سال پرانی دشمنیاں ختم کروائی تھیں
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کو...
-
5 تا 10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
ٹرمپ کی غیرملکی طلبا کیلئے محدود مدت کے ویزے کی تجویز پھر سامنے آگئی
-
جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں ، جاوید اختر کے دو سال پرانے انٹرویو کا کلپ وائر
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی