جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا نیٹ ورک،رئیس مما،منظور لمبا،نائن زیروکے سیکیورٹی انچارج کے حیرت انگیز انکشافات نے کھلبلی مچادی

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم کا نیٹ ورک،رئیس مما،منظور لمبا،نائن زیروکے سیکیورٹی انچارج کے حیرت انگیز انکشافات نے کھلبلی مچادی،کراچی پولیس کی تحویل میں تفتیش کے دوران ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروکے سیکورٹی انچارج منہاج قاضی کے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔منہاج قاضی کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی میں چائنہ کٹنگ کی ٹیمیں بنا رکھی تھیں ،لندن سے محمد انور اور چنو ماموں ان ٹیموں پر نظر رکھتے تھے۔کراچی میں حماد صدیقی ، شکیل عمر ، وسیم آفتاب اور نیک محمد نگران تھے۔منہاج قاضی کے مطابق لانڈھی میں سابق سیکٹر انچارچ منظور لمبا، کورنگی میں رئیس مما سرغنہ تھے۔سرجانی میں اسلام فوجی ، سعید بھرم اور غفار کی زمہ داری تھی ۔ گلشن معمار میں محمد انور کا بھانجہ شرجیل اور نعیم شمشاد ماسٹر تھے۔گلستان جوہر میں گل حسن زیدی ،عباس جعفری نگرانی کرتے تھے ۔ گلشن اقبال میں جمال احمد اور نارتھ کراچی میں الیاس سہگل اہم لوگ تھے جبکہ نارتھ ناظم آباد میں ایم این اے شمیم صدیقی ، سیکٹر انچارچ طاھر ملا اور ریحان سربراہ تھے۔ملیر میں ایم این اے ساجد احمد، ایم پی اے اشفاق منگی اور سرفرازعرف نور تھے۔ شاہ فیصل میں ایم پی اے نشاط ضیا اور فاروق ستار کا ڈرائیور کا کام ان ٹیموں کی نگرانی کرنے کا تھا۔محمود آباد اور بہادر آباد میں فرید چچا اور سعید بھرم نگرانی کرتے تھے جبکہ ہاکس بے مضافاتی کمیٹی کا سربراہ گٹر باغیچہ میں پاک کالونی سیکٹر انچارچ اور حیدآباد میں کنور نوید خالد کا پارٹنر اور زونل انچارچ شریف چائینہ کٹنگ کراتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…