بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

علی حیدر گیلانی کی ملتان واپسی

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /ملتان ( این این آئی) افغانستان سے تین سال بعد بازیابی کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر ملتان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے صاحبزادوں علی حیدر گیلانی اور علی قاسم گیلانی سمیت دیگر اہل خانہ کے ہمراہ لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ سے سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے چارٹر طیارے میں ملتان کے لئے روانہ ہوئے ۔ ملتان پہنچنے پر بھی انہیں سخت سکیورٹی میں ان کی رہائش گاہ لیجایا گیا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔ کارکنوں نے علی حیدر گیلانی کا پرتپاک استقبال کیا ۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ اس موقع پر علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد بازیابی کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 2013ء کے عام انتخابات سے 2روز قبل 9مئی کو انکے آبائی شہر ملتان سے انتخابی مہم کے جلسے سے اغواء کیا گیا تھا اور اب تین سال کے بعد افغانستان سے بازیابی کے بعد وہ پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر ملتان پہنچے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…