لندن (آن لائن) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مستقبل پارلیمنٹ سے وابسطہ ہے اگر پارلیمنٹ کو مسائل کے حل کے لئے استعمال نہیں کرتا تو اسے تالا لگا دیا جائے ۔میاں صاحب اپوزیشن سے مل کر پانامہ کے مسئلے کا حل نکالیں ہم نے معاملے کو سلجھانا ہے الجھانا نہیں ۔ان خیالات کا اظہار منگل کے روز سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رحمان ملک نے کہاکہ پانامہ پیپر کا مسئلہ آئیں اور پرامن طریقے سے نکالنا چاہئے پانامہ پیپر کے معاملے کو میاں صاحب کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر حل کرنا چاہئے پیپلزپارٹی پانامہ کے معاملے کو سلجھانا چاہتی ہے الجھانا نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا ہے آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیچ پر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان اسمبلی سے کیوں باہر گئے بہتر ہوتا کہ خورشید شاہ پارلیمنٹ میں تھوڑا زیادہ بولتے۔ اگر پارلیمنٹ میں مسائل حل نہیں ہوتے تو اسے تالا لگا دینا چاہئے جمہوریت کا مستقبل پارلیمنٹ سے وابسطہ ہے پارلیمنٹ میں مسائل کا حل ہونا چاہئے ۔