فیصل آباد (آن لائن) سنٹرل ڈرائیونگ لائسنسنگ سسٹم کے تحت حکومت کی ہدایات پر فیصل آباد ضلع بھر کے تمام پرانے کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دےئے گئے ۔شہر بھر سے تمام لرنر پرمٹ یونٹس کو بھی بند کر دیاگیا صرف ٹریفک ہیڈکواٹر میں لرنر پرمٹ برانچ آپریشنل رہے گی۔ شہریوں کو مذکورہ ڈرائیونگ لائسنس کو کاپی سے کمپیوٹرائزڈ کروانے کے لیے گذشتہ کئی سالوں سے ڈیڈلائن دی جاتی رہی۔ آن لائن کے مطابق سنٹرل ڈرائیونگ لائسنسنگ سسٹم کی ہدایت کے مطابق کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس کی وصولی بند کر دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری ویب سائیٹ www.DLIMS.Punjab.gov.pkسے کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس کے فارم کو بھی ختم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ تمام فیصلہ پنجاب کی سطح پر اعلیٰ حکام کی جانب سے کیا گیا جس پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر نے اس موقع پر مزید بتایا کہ تمام ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جوکہ ہیڈ آفس کے سسٹم کے مطابق جاری شدہ نمبر اور نمونہ کے مطابق نہیں ہونگے وہ بھی قابل قبول نہیں ہونگے ۔ اس سنٹرل دفترکی جانب سے لیے گے فیصلہ کے مطابق اب شہریوں کو ڈرائیونگ لرنر پرمٹ صرف ٹریفک ہیڈ کواٹر سے ہی جاری ہونگے جوکہ مخصوص نمونہ کےااورجاری شدہ لرنر پرمٹ نمبر کے عین مطابق ہونگے ۔ سی ٹی او نے کہا کہ ان تمام معلومات کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ہونے والی نئی تبدیلیوں سے آگاہ رکھنا ہے۔ حال ہی میں چیف ٹریفک آفیسر کے حکم پر موبائل ڈرائیونگ لرنر پرمٹ برانچ، ڈی گراﺅنڈ 15لرنر پرمٹ برانچ ،چمبر آف کامرس لرنر پرمٹ یونٹ کے علاوہ شہر کے دیگر تمام لرنر پرمٹ برانچز کو بند کر دیا گیا۔ اسی طرح صد ر ایریا میں موجو د تمام لرنر پرمٹ یونٹس کو بھی فوری طور پر کلوز کر دیا گیا۔ اس وقت چیف ٹریفک آفیسر آفس میں موجود لرنر پرمٹ برانچ کو ہی آپریشنل رکھا گیا ہے جہاں سے جاری ہونے والے تمام پرمٹ لاہور ہیڈ کواٹر سے جاری شدہ نمبر کے مطابق ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تفصیلات سے شہری آگاہ رہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہیں۔ مزید شہری اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات کو جاننے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی فری ہیلپ لائن 1915پر بھی کال کر سکتے ہیں۔
تمام لائسنس منسوخ، حکومت نے ہدایات جا ری کر دیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ویرات کوہلی کی پہلی محبت کون تھی؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا



















































