اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

datetime 17  مئی‬‮  2016 |

سلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ رواں ہفتے موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کے باعث درجہ حرارت چالیس سے کم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے منگل کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موہنجو داڑو اور جیکب آباد میں پچاس ‘ سبی سکھر اور رحیم یار خان میں 49 حیدر آباد میں 47 ملتان میں 45 لاہور میں 44 فیصل آباد 43 ‘ پشاور 40 اور راولپنڈی اسلام آباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا رواں ہفتے ملک بھر میں موسم گرما اور خشک رہنے کی توع ہے اور درجہ حرارت میں پانچ سینٹی گریڈ اضافہ ہوسکتا ہے رواں ہفتے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس جبکہ پنجاب ‘ سندھ ‘ کے پی کے اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں 45 ڈگری سے زائد ریہ گا تاہم ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ نہیں ہوگا اور کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت چالیس ڈگری رہنے کی توقع ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…