اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہی کپتانی چھوڑنے کا ارادہ کر لیا تھالیکن ٹیم میں کوئی دلیر نہیں تھا جو کپتانی کا بوجھ اٹھاتا وہ بھی نیوزی لینڈ کی سیریز سے پہلے قیادت چھوڑ دیتے تو لوگ کہتے کپتان بھاگ گیا۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد اپنی غلطیوں کا احساس کریںماضی کو بھول جائیں اور ٹیم میں واپسی کیلئے زیادہ محنت کریں۔آفریدی 22 مئی کو کاو¿نٹی کھیلنے جائیں گے۔سابق کپتان نے بتایا کہ وہ انگلینڈ میں اپنی فٹنس پر کام کریں گے اور اپنی فارم سے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کر کے قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کپتانی چھوڑنے کا ارادہ کر لیا تھا تاہم اس وقت ٹیم میں کوئی دلیر کھلاڑی نہیں تھا،اگر وہ کپتانی چھوڑ دیتے تو لوگ کہتے کپتان بھاگ گیا۔