لاہور (آن لائن) قومی ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے باو¿لرز کے ایکشن چیک کرنے والے سسٹم پر سوالات اٹھادیئے ہیں،کہتے ہیں کہ موجود ہ سسٹم باو¿لرز کے کیریئر ختم کررہا ہے۔ ایک انٹر ویو میں 38سالہ آف سپنر کا کہنا تھا کہ کیا آئی سی سی اپنے سسٹم کے 100فیصد درست ہونے کا یقین دلا سکتا ہے ؟،نہیں ،اسی وجہ سے کئی باو¿لرز کے کیریئر خراب ہوجاتے ہیں ،اگر آئی سی سی مجھے اپنے باو¿لنگ ایکشن چیک کرنے کا سسٹم سو فیصد درست ہونے کا یقین دلا سکتا ہے تو میں مطمئن ہوجاو¿ں گا تاہم فی الحال آئی سی سی اس پوزیشن میں نہیں ہے۔اجمل نے آئی سی سی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں اب بھی مشکوک ایکشن والے باو¿لرز موجود ہیں جن کی ویڈیوز بھی ان کے پاس موجود ہے لیکن انہیں ابھی تک رپورٹ نہیں کیا گیا ہے ، میں ان کا نام تو نہیں لے سکتا تاہم سب جانتے ہیں کہ میں کن سپنرز کی بات کررہا ہوں۔ اجمل کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوتا ہے کہ 7سال انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد اچانک ان کے باو¿لنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا اور یہ بھی نہ دیکھا گیا کہ ایک حادثے کے باعث انہیں یہ باو¿لنگ ایکشن اپنا نا پڑا تھا۔