اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا خاندان اور کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں ، اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جب بھی معاشی بہتری کی طرف جاتا ہے تو مسائل پیدا کر دیئے جاتے ہیں، پانامہ دستاویزات کے حوالے سے سپیکر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، پارلیمانی کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس کو سب قبول کریں گے۔وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان جب بھی معاشی بہتری کی طرف جاتا ہے تو مسائل پیدا کر دیئے جاتے ہیں، سیاسی رہنماؤں سے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئے ایک نکتے پر متفق ہوں، پانامہ دستاویزات کے حوالے سے سپیکر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، پارلیمانی کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس کو سب قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ٹی او آرز پر کمیٹی بات کر سکتی ہے، ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں، اپوزیشن میں دراڑیں پڑیں تو دھرنے والے اکیلے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ کچھ بجی ہو، پاکستان کی ترقی کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، ملک کی معاشی بہتری کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ذاتی مفاد کیلئے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، افراتفری کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے، آئندہ بجٹ پاکستان کے عوام کیلئے بہتر ہو گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی جلد ہی اپنی سفارشات پیش کر دے گی۔