لاہور(آئی این پی)وزیرقا نون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ اعتزازاحسن ہمیشہ کسی کے پے رول پر رہے آجکل سی پیک منصوبے کیخلاف ہمسایہ ملک کے پے رول پر ہوسکتے ہیں ‘اپوزیشن کتنی احمق ہے جب وزیر اعظم نے انکے سات سوالوں کا جواب نہیں دیا تو70کا کیسے دیں گے ؟عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں ‘اپوزیشن نے وزیر اعظم کی سچی اور حقائق پر مبنی باتوں کے بعد شر مندگی سے بچنے کیلئے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا ‘وزیر اعظم کی تقر یر کے بعد ’’شیدے ٹلی ‘‘کر چہرے پر لعنت برستی رہی اوراعتزازاحسن کا ’’کالا ‘‘چہرہ بھی سب کو نظر آیا ‘آف شو ر کمپنیاں حرام کی کمائی کو محفوظ بنانے کیلئے ہوتیں ہیں تو عمران خان اپنی آف شور کمپنی کا کب جواب دیں گے؟مولانا فضل الر حمن جمہو ریت اور ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اء اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن وزیر اعظم نوازشر یف سے ایوان میں آنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور جب وزیر اعظم نوازشر یف ایوان میں آئے تو سا ت سوالوں کی بات کر نے والے عمران خان کوئی بچہ ہیں جس نے منہ میں ’’چوسنی ‘‘کی وجہ سے ایوان میں بات نہیں کی اور کیا خورشید شاہ نے منہ فیڈر لے رکھا تھا اصل میں وزیر اعظم نے ایوان میں جب قوم کو تمام حقائق بتائے تواسکے بعد اپوزیشن کے پاس ایوان سے واک آؤٹ کے سواکوئی آپشن نہیں رہا کیونکہ وہ اپنے کردار کی وجہ سے شر مندگی کا شکار ہو چکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیر اعظم نوازشر یف کی باتوں پر مکمل اعتماد کر رہی ہے اور کل اپوزیشن جو خود چور ہے اس کا اصل چہرہ بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کی سیاست اس بات کی گواہ ہے کہ وہ ہر دور میں کسی نہ کسی کے پے رول پر رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ آجکل سی پیک منصوبے کیخلاف پاکستان کے ہمسایہ ملک کے پے رول پر ہوں مگر پاکستانی قوم کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی اور ملک میں جمہو ریت کو مضبوط کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کتنی احمق ہے جب وہ خود کہتی ہے کہ وزیر اعظم نے انکے سات سوالوں کا جواب نہیں دیا تو70کا کیسے دیں گے؟اعتزاز احسن رات کو سوئے اور صبح تک انکو70سوال ملے گئے اپوزیشن اصل میں خود چور ہے اور اپنی چوری کو چھپانے کیلئے ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کر رہے ہیں ۔
عمران خان اپنی آف شور کمپنی کا کب جواب دیں گے؟رانا ثناء اللہ خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ویرات کوہلی کی پہلی محبت کون تھی؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا



















































