جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

اپو زیشن نے وا ک آئو ٹ کیو ں کیا ؟حقیقت سامنے آگئی

datetime 17  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پارلیمنٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم نے ایوان میں آ کر جواب دیا لیکن اپوزیشن کے پاس جھوٹ کے سوائے کچھ نہیں تھا، اس لئے واک آؤٹ کرگئی۔ جواب نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن نے راہ فرار اختیار کی۔ وزیراعظم کے سچ نے اپوزیشن کو ناک آؤٹ کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کا سب سے بڑا تجربہ عمران خان کو ہے۔ جب لوگوں کو آف شور کمپنیوں کے ہجے نہیں آتے تھے، اس وقت عمران خان نے کمپنی بنائی اور چھپائے رکھی۔ میڈیا انکشاف نہ کرتا تو نیازی سروسز لمیٹڈ کا کسی کو پتہ نہ چلتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان خیرات کے پیسوں سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ کہانی اب یونہی ختم نہیں ہوگی بلکہ دور تک جائے گی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ آج جب وزیراعظم اپوزیشن کے مطالبے پر ایوان میں آئے تو اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کر گئے۔ حکومت اس بات پر تیار تھی کہ اپوزیشن کو اپنا موقف بیان کرنے کا پورا وقت دیا جائے گا۔ افسوس ہے کہ اپوزیشن چار آدمیوں کے ہتھے چڑھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 7 سوالات کا ذکر کیا جس کے جواب آج وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے سامنے دیدیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…