لاہور(این این آئی )سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مزید دو گواہوں محمد اسحاق اور طارق محمود نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔محمد اسحق نے اپنے بیان میں کہا کہ 17جون 2014 کے دن وہ سربراہ عوامی تحریک کی رہائش گاہ کے نزدیک پولیس محاصرہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے کہ ایس ایچ او شاد مان شیخ عاصم،ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ آصف ذو الفقار ایس ایچ او شادمان کانسٹیبلوں محمد افضل اور ندیم اقبال کے ہمراہ وہاں موجود تھے ۔شیخ عاصم نے اپنی سرکاری رائفل سے فائرنگ شروع کر دی اس کا ایک فائر محمد عمر رضا کی گردن پر لگا اور آر پار ہو گیا اور محمد عاصم رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ایس ایچ او آصف ذوالفقار کے حکم پر افضل کانسٹیبل نے فائرنگ شروع کر دی جس کے 2فائر شکیب اعوان کو بازوپر لگے۔کانسٹیبل ندیم اقبال کی فائرنگ سے شہر باز خان شدید زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ یہ وقوعہ میرے علاوہ احمد ،مزمل،محمد صادق،میاں صدیق،حاجی ظفر اقبال نے بچشم خود دیکھا ۔دوسرے گواہ طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر موجود ایس پی عبد الرحیم شیرازی کے حکم پر اہلکاروں نے فائرنگ کی ایک فائر میری گردن پر لگا اور میں شدید زخمی ہو کر گر پڑا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی مزید سماعت 19مئی تک ملتوی کر دی گئی ،سماعت کے دوران مستغیث جواد حامد اور عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،فرزند علی مشہدی ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر حسین،شکیل ممکا ایڈووکیٹ موجود تھے ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن ،کون لوگ فائرنگ کرتے رہے‘گواہان نام سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
ویرات کوہلی کی پہلی محبت کون تھی؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا



















































