جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کاخطاب،تحریک انصاف کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے قوم کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا،وزیر اعظم نے جواب نہ دے کر پارلیمان کی توہین کی،اگر وزیر اعظم کو پارلیمان کا احترام ہوتا تو اپنے اثاثوں کی تفصیلات ضرور پیش کرتے لیکن انہوں نے عوام سے سب کچھ چھپانے کی کوشش کی ہے ۔ترجمان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی جانب سے وزیر اعظم کی مسترد ہونے والی تقریروں میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں مظلوم بننے کی کوشش کی یا حزب اختلاف خصوصاً چیئرمین تحریک انصاف کو طنز کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں جان بوجھ کر چیف جسٹس کے خط کا جواب نہیں دیااور وزیر اعظم نے چیف جسٹس کی جانب سے’’ڈھونگ کمیشن مسترد‘‘ہونے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا شوشہ چھوڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حکومتی پراپیگنڈہ مشینری کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کا شواہد اور صراحت سے جواب دیالیکن عمران خان اور حزب اختلاف کے قائدین دستاویزی شواہد اور دلیل سے سوالات پوچھ رہے ہیں اور وزیراعظم کو چاہیے ان کا دلیل سے جواب دیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور ان کے وزرا ء الزامات اور دھمکیوں کے سہارے مہلت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…