جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ُ پی سی بی نے ویسٹ انڈیزسے سیریز با رے بڑا اعلا ن کر دیا

datetime 16  مئی‬‮  2016 |

لاہور(آن لائن)پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اکتوبرمیں شیڈول ہوم سیریز یو اے ای کی بجائے سری لنکا میں انعقاد کیلئے سری لنکن کر کڑ بورڈسے رابطہ کرلیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر خط تحریر کردیا ہے جس میں یہ معلوم کیا گیا ہے کہ آیا سری لنکا اس سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کی میزبانی کر سکتا ہے یا نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کے دوران اخراجات میں کمی کی خاطر اسے سری لنکا میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے چند روزقبل کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سری لنکا میں کرانیکے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ان کے اس انٹرویو کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ اسے پاکستان کے میچ اپنے یہاں کرانے پر خوشی ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کی ہوم سیریز سے متعلق متحدہ عرب امارات کی نئی حکمت عملی سے خوش نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اب تک متحدہ عرب امارات کو میچوں کی گیٹ منی اور کارپوریٹ باکسز کی آمدنی میں سے حصہ دیتا آیا ہے لیکن اب متحدہ عرب امارات چاہتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سٹیڈیمز کا کرایہ بھی ادا کرے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…