جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

متحدہ مسلم لیگ کا قیام ، سابق صدر پرویز مشر ف نے ایم کیو ایم سمیت متعد د جماعتوں کے راہنماؤ ں کو اعتماد میں لے لیا

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے لئے سابق صدر پرویز مشر ف نے ایم کیو ایم سمیت متعد د جماعتوں کے راہنماؤ ں کو اعتماد میں لے لیا،آئندہ الیکشن اے پی ایم ایل کا متحدہ مسلم لیگ کے پیلٹ فارم سے لڑنے فیصلہ،آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشر ف نے ملک بھر کے اہم ساستدانو ں کو اکٹھا کرنے کے لئے ملاقاتو ں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، ہونے والی ملاقاتو ں میں سینئر ساستدانو ں نے پرویز مشرف کی آفر کا نہ صرف مثبت جواب دیا بلکہ مزید رہنماؤں کو بھی آمادہ کرنے کی حامی بھری ہے،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفود نے گزشتہ روز پرویز مشرف سے ملاقات کی تو سابق صدر نے انہیں متحدہ مسلم لیگ کی چھتری تلے آنے کی دعوت دی جس پر وفد کے ارکان نے سابق صد ر کو مثبت جواب دیا اور کہا کہ وہ اس ملاقات کا بہتر نتیجہ کے خواہاں ہیں،دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ناراض راہنما امین فیہم، مسلم لیگ کے راہنما غوث علی شاہ سمیت متعدد افراد سے ملاقات کر کے انہیں ایم ایم ایل بنانے پر بات کی ،معلومات کے مطابق تمام سیاستدانو ں نے پرویز مشر ف کی آفر کا مثبت جواب دینے کے لئے وقت مانگ لیا ہے،اس حوالے سےآن لائن نے موقف کے لئے اے پی ایم ایل کے سینیر راہنما اور آئینی وقانونی ماہر رضا قصوری سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پر امید ہیں کہ ایم ایم ایل جلد وجو د میں آجائیگی اور آئیندہ الیکشن اسی پلیٹ فارم سے لڑنے کا قوی امکان ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ایم ایل میں منجھے ہوئے سیاستدان ہونگے جو حقیقی سطع پر ملک کو بحرانو ں سے نکالیں گے۔

 



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…