جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاک فوج کے موقف نے قوم کو متحد کردیا ہے ،مولانا فضل الرحمن

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : انصارالامہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ سانحہ پشاور میں بھارتی ہاتھ سے ثابت ہوگیاہے کہ بھارت پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش اور بدامنی کا ذمہ دارہے ، بھارت کے حوالے پاک فوج کے دوٹوک موقف نے پوری پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے ، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے ،سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننے اور خطے میں اجارہ داری قائم کرنے کے لےے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہاہے جسے انصار الامہ سمیت ہر محب وطن پاکستانی ناکام بنا دے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمعروف مذہبی و روحانی شخصیت پیرعزیزالرحمن ہزاروی سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ عالمی سامراجی طاقتیں ملکی سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اورآئے روز دہشت گردی ،قتل و غارت گری کے واقعات اسی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔ آرمی پبلک سکول پرحملہ میں بھارتی پشت پناہی اور اس حوالے پاک فوج کا دو ٹوک موقف لائق تحسین ہیںاور اس سے ثابت ہواہے کہ پاکستان میں بدامنی کے پیچھے بھارتی سازش کارفرما ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے سانحہ پشاور کی آڑ میں ملک کے اندرخانہ جنگی کرانے کی مکروہ سازش کی ہے جسے ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں اورمحب وطن عناصر نے ناکام بنا دیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور سلامتی کونسل کی رکنیت کے لےے اوبامہ نے بھارت کی حمایت کرکے گنجے کو ناخن دے دیے ہیں جس کا سارا عتاب پاکستان پر نازل کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کا دوٹوک بیان جرات مندی کی علامت ہے اوراس نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے بلاشبہ پاک فوج وفاق اور دفاع پاکستان کی علامت ہے اور وطن کے دفا ع کے لےے قوم کا بچہ بچہ اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاکہ اکیسویں ترمیم کے بعد ملک بھر میں دینی مدارس کے خلاف جاری مہم بیرونی عناصر کی چال اور پاکستانیوں کوباہمی دست و گریبان کرنے کی سازش ہے جس پر غور کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کی کسی طور حمایت نہیں کی جاسکتی اور ہرقسمی دہشت گردی قابل گرفت ہے تاہم اس کی آڑ میں محب وطن عناصر کو دبانے سے گریز کیا جائے ۔ اس موقع پر پیر عزیز الرحمن ہزاروی نے ملکی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کے لےے خصوصی دعا کرائی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…