اسلام آباد: شادی کے لیے پرپوز کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کوئی منفرد طریقہ استعمال کریں۔ منفرد طریقہ استعمال کرنے کے لیے پیسوں کا ہونا ضروری نہیں۔ بس تھوڑا ہنرمند یا فن کار ہونا ہی کافی ہے۔ ایک صاحب نے شادی کا پرپوزل دینے کے لیے جو طریقہ اپنا اس میں انہیں کافی محنت کرنا پڑی۔ انہوں نے ایک فلپ بک بنائی۔ فلپ بک ایسی کتاب ہوتی ہے جس کے تمام صفحات پر تصاویر ہوتی ہیں اور ان صفحات کو جلدی سے پلٹنے پر یوں محسوس ہوتا ہے کہ کارٹون فلم چل رہی ہو۔ اپنی فلپ بک کے لیے اُن صاحب نے جو کہانی تخلیق کی وہ کچھ یوں ہے کہ ایک لڑکے اور لڑکی کے پاس کتا کھڑا ہوتا ہے۔ لڑکی ایک گیند پھینکتی ہے تو کتا اسے اٹھانے کو دوڑتا ہے۔جب کتا واپس آتا ہے تو اس کے منہ میں گیند نہیں بلکہ ایک بکس ہوتا ہے۔ جب باکس کھلتا ہے تو اس میں انگوٹھی کی تصویر ہوتی ہے اور آخری صفحے پرلکھا ہوتا ہے کہ کیا مجھ سے شادی کرو گی؟