ایڈیلیڈ: بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے301رنز کا ہدف دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شیکھر دھون اور رہت شرما نے میدان میں اتر کر کھیل کاآغازکیا لیکن روہت شرما وکٹ کو جم نہ پائے اور سہیل خان کی گیند کا نشانہ بنے ،شیکھر دھون نے اچھی بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 73رنز بنائے لیکن حارث سہیل نے اچھی گیند بازی کا مظاہر کرتے ہوئے شنکھر دھون کو پولین پہنچا دیا،کوہلی 107کرکے سہیل خان کی گیند کا نشانہ بنے اور سوریش رائنا 74بنانے میں ہی کامیاب ہوسکے اور پولین لوٹ گئے ۔اس سے قبل ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم پورے اعتماد کےساتھ تاریخ بدلنے کی بھرپور کوشش کرے گی اوراگر ہم ٹاس جیتتے تو ہمارا فیصلہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہوتا تاہم آج کا میچ جیت کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی پوری کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وارم اپ میچز سے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کا فائدہ آج اور اگلے آنے والے میچوں میں ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم دوسری اننگزمیں بھی پچ تبدیل نہیں ہوگی اور اس اہم مقابلے کو جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں