پشاور (آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے منتخب ارکان اسمبلی کے درمیان سیا ست کے علاوہ کھیل کے میدان میں ٹاکرا ہوگا ‘ 17مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں خیبرپختونخوا اسمبلی اورپنجاب اسمبلی کے مابین کرکٹ کا پہلا 20ٹونٹی میچ کھیلا جائیگا جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کے کھلاڑیوں نے ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں پر یکٹس شروع کردی ہے ٹیم کپتان ایم پی اے پی کے ٹو شوکت یو سفزئی ہوں گے جو سابق فاسٹ باولر کے طور پر گریڈ ٹو کے میچ کھیل چکے ہیں ان کے ہمراہ ٹیم میں وزیرکھیل وثقافت محمود خان ‘ پبلک ہیلتھ کے وزیر شاہ فرمان ‘ ریو نیووزیر علی آمین گنڈا پور ‘ وزیر اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر امجد ‘ اشتیاق ارمڑ ‘ محب اللہ خان اور ارکان اسمبلی محمد علی ‘ خلیق ‘ محمد ارشاد خان ‘ محمود جان ‘ گل صاحب خان ‘ ضیاء اللہ بنگش ‘ شاہ فیصل اور شاہ حسین خان شامل ہیں حتمی ٹیم کا اعلان 16مئی کو کیا جائیگا ‘ ٹیم کے کپتان شو کت یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ اسمبلیوں کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے صوبوں میں ہم آہنگی بڑھے گی ارکان اسمبلی کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا مو قع ملے گا ‘ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی رابطے مضبوط ہوں گے اور سیاستدانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ فروغ پائے گا ‘ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بعد سند ھ ‘ بلو چستان اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ بھی کرکٹ میچ کھیلے جائیں گے ‘ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ماضی کے بہترین کھلاڑی ہیں ‘ ایک ہفتہ پریکٹس کے دوران کھلاڑی پالش ہورہے ہیں ان کی کارکرد گی بہتر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے کو شش کریڈ گے کہ بہترین کھیلیں ‘ انہو ں نے کہا کہ لاہور دورہ کے بعد پنجاب اسمبلی کی ٹیم پشاور آئے گی جس کے شیڈول کااعلان بعد میں کیا جائیگا ۔