اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈسے پہلے کھلا ڑیو ں کی شامت آگئی ٹریننگ کیلئے فوجی ٹرینرز کی خدمات حاصل کر لیں

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) قومی کرکٹرز کے فنٹس مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ کئی کوششوں کے باوجود خامیوں پر قابو نہیں پایا گیا جس پر اب پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایبٹ آباد کے بوٹ کیمپ میں کوچز کے ساتھ فوجی ٹرینرز بھی کھلاڑیوں کو مشق کروائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کیمپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں کو جمعہ کے روز تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ کرکٹرز کا بوٹ کیمپ ایبٹ آباد میں لگے گا۔ کیمپ دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کا حصہ ہے جہاں کوچز کے ساتھ فوجی ٹرینرز بھی کرکٹرز کو ٹریننگ کروائیں گے۔فیلڈنگ کوچ گرانٹ لڈن کی نگرانی میں کیمپ کے کھلاڑیوں کے روزانہ فزیکل فٹنس کے تین سیشن ہونگے جس میں دوڑ‘ ورزش‘ فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ فوجی ٹریننگ میں شامل ایکسرسائز بھی کروائی جائیں گی۔کیمپ کادورانیہ دو ہفتے ہو گا جس کیلئے فوجی ٹرینرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں بنائی گئی سلیکشن کمیٹی پہلے ہی بوٹ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر چکی ہے۔اعلان کردہ تمام کھلاڑی کیمپ میں شریک ہونگے جبکہ محمد حفیظ، عماد وسیم اور حارث سہیل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے ذریعے فٹنس بہتر بنائیں گے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…