اسلام آباد: پمزاسپتال اسلام آباد میں فائرنگ سے ڈاکٹرجاں بحق ہو گیا۔ پولیس کےمطابق ڈاکٹر شاہدجوں ہی اسپتال سےباہرنکلے مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی،زخمی ڈاکٹر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا تھا وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے پمزاسپتال انتظا میہ کے مطابق ڈاکٹرشاہد نوازپمزاسپتال میں شعبہ امراض قلب میں فرائض انجام دیتے تھے۔