پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں وہاب ریاض کی باﺅلنگ، آسٹریلوی بیٹسمین نے راز کھول دیا

datetime 12  مئی‬‮  2016 |

میلبورن(این این آئی)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستان کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض کے خلاف معروف فلک آف شاٹ کھیلنے کے پیچھے چھپے راز کا انکشاف کردیا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جب شاہد آفریدی نے وہاب ریاض کو 19 ویں اوور کےلئے گیند تھمائی تو اس وقت تک اسمتھ اور شین واٹسن نے اسکوربورڈ پر رنز کا ڈھیر لگا دیا تھا وہاب ریاض گیند کرنے کےلئے دوڑنے لگے تو اسمتھ وکٹوں سے اتنے آگے آگئے تھے جہاں سے وکٹ تک واپسی کے لیے انھیں ایک منٹ درکار تھا۔اسمتھ وکٹیں چھوڑ چکے تھے اور وہاب کو تینوں وکٹیں صاف نظر آرہی تھیں تاہم بلے باز نے گیند کو کلائیوں کے زور سے مڈوکٹ کی جانب فلک کرکے باو¿نڈری سے باہر بھیج دیا وکٹوں کو نشانے نہ بنانے پر وہاب ریاض شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے تاہم اسمتھ کے مطابق اس سے ان کے شاٹ کےلئے آسانی ہورہی تھی۔اسٹیون اسمتھ نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ آپ فیلڈ کی طرف دیکھیں، وہاب ریاض ہمیشہ گیند کو باہر کرتے ہیں ،میں خیال ہے کہ اگر وہ اسٹمپ پر ہی گیند کرتے تو آسان شاٹ ہوتا۔جب آپ زون پر ہوں تو آپ بتا سکتے ہیں کہ اتفاقی طور پر کہاں جارہی ہے، یہی ان میں سے کچھ پہلو تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…