پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی جیت کیسے ممکن ہوئی؟ یونس خان سب سامنے لے آئے

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر نے تقریب میں آمد پر تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کپ جیت کر صوبے کے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ‘انہوں نے کہا کہ فواد خان ‘جنید خان‘ عمران خان جیسے کھلاڑیوں نے گاؤں کے ماحول سے کرکٹ کا آغاز کیا اور انہوں نے اپنے گاؤں میں بہت محنت کی جس کے باعث آج وہ اس مقام پر ہیں ‘انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کی سطح پر گراؤنڈز تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو آگے جانے کے مواقع میسر آئیں گیپاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا کی ٹیم کی نمائندگی کی ‘کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ‘کے پی کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یونس خان جیسے لوگ موجود ہیں تو باہر سے کسی کو لانے کی کیا ضرورت ہے‘ یونس خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کپ سے ایک ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں پاکستان کپ کھیلنے کے لئے کہا حالانکہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں بورڈ کے کہنے پر پاکستان کپ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور خیبرپختونخوا سے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جس پر مجھے فخر ہے ‘نوجوان کرکٹرز کے لئے پاکستان کپ کھیلا اور منصوبہ بندی شروع ہی سے یہ تھی کہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور کھلاڑی میری پلاننگ کے مطابق پرفارمنس دیتے رہے جس سے ہمیں کامیابی ملی‘آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے رکن فواد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ یہاں سے ہی سیکھ کرگئے ہیں انہیں آسٹریلین ٹیم میں موقع مل گیا اور وہ وہاں پرفارمنس دکھا رہے ہیں تاہم وہ پاکستان کرکٹ کے لئے بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں اور جب بھی انہیں موقع ملا وہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کے پی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم یہاں انٹرنیشنل میچز نہ ہونے کے باعث عوام اپنے قومی ہیروز کو نہیں دیکھ سکتے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہوگا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…