منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ،،کراچی کی یونین کونسل میں بڑے پیمانے پر اپ سیٹ

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل سطح تک مخصوص نشستوں کے انتخابات ، ضلع کونسل کراچی کی یونین کونسل میں بڑے پیمانے پر اپ سیٹ ، منتخب کاؤنسلرز کے ووٹوں کی بولیاں لگ گئیں ، متعدد پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شکست کھا گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ؛ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یونین کاؤنسل سطح تک مخصوص نشستوں کے انتخابات گذشتہ روز منعقد ہوئے جس میں 38ضلع کاؤنسل کراچی کی یونین کاؤنسلز اور 13ڈی ایم سی ملیر کی یونین کمیٹیاں شامل ہیں ، صبح کو مقامی سطح پر ضلع کاؤنسل کراچی کی یونین کاؤنسلوں میں منتخب 7ممبران نے مخصوص نشست پر ایک خاتون ، ایک مزدور ، ایک نوجوان اور ایک اقلیتی نمائندے کو منتخب کیا ، اس انتخاب کے نتیجے میں ضلع ملیر سے ضلع ویسٹ تک مکمل طور پر اپ سیٹ نظر آیا ، یونین کاؤنسل گلشن حدید ، پپری ، رزاق آباد ، یوسی ملھ میں پیپلز پارٹی کے نامزد مخصوص نشستوں کے امیدوار اپنی ہی پارٹی کے ووٹوں سے شکست کھا گئے ، ان کی جگہ آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ، متعدد پیپلز پارٹی کے امیدواروں رمضان باریچو جو لیبر یوسی ملھ میں حصہ لے رہے تھے خفیہ طریقے سے منتخب یونین کاؤنسل میں بھاری رقم لیکر اپنے پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے بجائے آزاد امیدوار شاہنواز کو کامیاب کرادیا ، یونین کاؤنسل پپری میں حیران کن اپ سیٹ کے باعث پیپلز پارٹی ووٹروں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں قادر گبول اور رابعہ میمن کو ووٹ دینے کے بجائے بکری کے نشان پر کھڑے آزاد امیدوار رخسانہ منان شیخ اور کریم مری کو کامیاب کروا دیا ، جبکہ گلشن حدید یوسی 23یوسی 22یونین کاؤنسل مورڑو میں برابری کی بنیاد پر امیدواروں کو ووٹ ملنے کی وجہ سے کوئی نمائندہ کامیاب نہ ہوسکا ، جن کی قسمت کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آگے ٹاس کے ذریعے کیا جائیگا ، غیر حتمی اور غیر سرکاری مذکورہ نتائج میں تبدیلی کی شکایات کی جارہی ہیں جو باقاعدہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی اعلان کے بعد صاف ہوجائیگا ۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…