منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پیمرا کا نیو ٹی وی چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ،معافی نشر کرنے کا حکم

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیمرا نے نیو ٹی وی کے پروگرام ’عجیب سا‘ میں قندیل بلوچ کی جانب سے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر ٹی وی چینل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا ہے۔ پیمرا نے مذکورہ چینل کو 26مئی 2016ء شام 4بجے تک جرمانہ جمع کروانے اور معافی نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔ 26مئی 2016ء کو شام 4بجے تک جرمانہ ادا نہ کرنے اور معافی نشر نہ کرنے کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائیگا۔ میسرز فن انفوٹینمنٹ (ایس ایم سی-پرائیویٹ لمیٹڈ/ نیوٹی وی( پر یہ جرمانہ مذکورہ چینل کے پروگرام’عجیب سا‘جو کہ مورخہ10اپریل 2016ء کو نشر ہوا تھا میں پاکستانی قوم کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر ہوا۔ پروگرام کیخلاف پیمرا ٹیوٹر اکاوئنٹ (@reportpemra) اور شکایات سیل پر موصول ہونیوالی متعدد عوامی شکایات پر مورخہ 11اپریل 2016ء کواظہارِوجوہ کا نوٹس جاری کیا گیالیکن نیو ٹی وی چینل نے اس اظہارِوجوہ کا جواب نہیں دیا۔اس کے بعد اسے مزید سات دن دیئے گئے لیکن مذکورہ چینل نے پھربھی جواب نہیں دیا۔ لہٰذا اب پیمرا کے فیصلے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں چینل کا لائسنس مقررہ تاریخ کو معطل کر دیا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…