اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پریشانی چھپانے سے زیادہ کچھ نہیں اور نہ ہی وزیراعظم کی صفائی میں کچھ کہنے کو ہے ۔ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت سنجیدہ مسئلے کو انتہائی غیرسنجیدہ طریقے سے لے رہی ہے ، بے معنی پریس کانفرنسز سے قوم کی توجہ ہٹانے میں ناکام رہے گی ، وزیراعظم اور ان کی پارٹی خوفزدہ ہے ۔