اسلام آباد (این این آئی)برازیل کے سفیر کی اہلیہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے برازیل کے سفیر کی اہلیہ کو دھمی آمیز پیغامات بھیجے ہیں تاہم سفارخانے کے ایڈمن آفیسر کی درخواست پر مارگلہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔