سکھر(نیوزڈیسک)بلدیا تی انتخابات، سندھ بھر میں 6 ہزار921 امیدوار پہلے ہی مخصوص نشستوں پر کامیاب ، کا میاب امیدواروں کا تعلق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اندرون سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خواتین ، یو تھ ، اقلیت اور لیبر کو نسلر کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جا ری ہے پولنگ صبح نو بطے سے شروع ہو ئی جو جا ری ہے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خواتین۔ لیبر ، یو تھ اور اقلیت کے مخصوص نو ہزار پانچ سو با سٹھ نشستوں میں سے چھ ہزار نو سو اکیس پر امیدوار پولنگ کے عمل سے قبل ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں جن کا تعلق زیا دہ تر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے ہے کامیاب ہونے والوں میں دو ہزار آٹھ سو امیدوار خواتین کی نشستوں ، تیرہ سو نوے یو تھ کی نشستوں ، تیرہ سو اڑتالیس اقلیتی نشستوں اور تیرہ سو ترالیس نے لیبر کی نشستو ں پر بلامقابلہ کا میابی حاصل کی ہے سکھر ضلع میں ننانوے خواتین ، پنتالیس جوان ، انچاس نان مسلم اور سنتالیس مزدور شامل ہیں جو بلامقابلہ کامیاب ہو ئے ہیں۔