پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی ،چوہدری نثار نے وزیراعظم سے بڑامطالبہ کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2016
APP71-10 ISLAMABAD: September 10 - Federal Minister for Interior and Narcotics Control Chaudhry Nisar Ali Khan addressing a press conference at Punjab House. APP photo by Irfan Mahmood
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی ،چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف سے بڑے اقدامات کامطالبہ کردیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دینے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ٗپوری دنیا اس معاملے پر خاموش ہے ٗہمیں اس غیر انسانی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ایک بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے اپنے سیاسی مخالفین بالخصوص جماعت اسلامی کے اکابرین سے روا رکھے جانے والے رویے کا مسئلہ وزیراعظم پاکستان سے اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے جماعتِ اسلامی کی جن شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انکا واحد قصور یہ ہے کہ انہوں نے آج سے 45 سال پہلے پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان سے وفا داری نبھائی۔وزیرِداخلہ نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس معاملے پر خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس غیر انسانی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ وزیرِداخلہ کے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے وزارتِ داخلہ ، وزارتِ خارجہ اورپرائم منسٹر سیکریٹریٹ کی باہمی مشاورت سے اس سلسلے میں واضح پالیسی مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ بعد ازاں وزیرِداخلہ نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے مشترکہ اجلاس کی صدرات کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…