جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سینٹ کے امیدواروں کے گرد گھیرا تنگ‘ الیکشن کمیشن نے تمام اداروں کو ”ریڈ الرٹ“ کر دیا

datetime 14  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:  الیکشن کمشن نے سینٹ کے امیدواروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور کوئی ایسا امیدوار انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا جو کسی بھی ادارے کا نادھندہ ہو یا ٹیکسوں کی ادائیگی میں ہیرپھیر کرتا ہو اس مقصد کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ”ریڈ الرٹ“ کر دیا گیا ہے اور الیکشن کمشن آف پاکستان نے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے نیب‘ واپڈا‘ ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوکل پرسن مقرر کر کے ہدایت کی ہے تاکہ ان سے متعلقہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمشن نے نادرا‘ سٹیٹ بنک‘ قومی احتساب بیورو‘ فیڈرل بورڈ آف ریونیو‘ ہیپکو‘ پی ٹی اے سمیت داخلہ‘ پیٹرولیم‘ خزانہ‘ پانی و بجلی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ادارے کے سینئر افسر کو فوکل پرسن مقرر کریں جن سے سینٹ الیکشن کے ریٹرننگ افسران رابطہ رکھیں گے اور امیدواروں کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ نادرا ہر امیدوار کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کو چیک کرے گا‘ دیگر ادارے ان کے نادھندہ ہونے‘ کرپشن میں ملوث ہونے اور دیگر ان جرائم پر معلومات دیں گے جن سے کوئی بھی امیدوار نااہل ہو سکتا ہے۔ قانون کے مطابق بنک قرضوں اور یوٹیلٹی بلوں کا نادھندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ آر اوز کی طرف سے 19 اور 20 فروری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس ضمن میں جب الیکشن کمیشن کے ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان تمام انتظامات کا مقصد امیدواروں کی مکمل جانچ پڑتال ہے تاکہ بعد میں آنے والے اعتراضات سے بچا جا سکے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…