ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما اور صف اول کے کرکٹر ویرات کوہلی کے تعلقات ایک بار پھر ڈانواں ڈول ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹس اگرچہ انہوں نے گزشتہ دنوں دوستانہ ماحول میں کئے گئے ایک عشائیہ اور سلمان خان کے گھر جانے کی خبریں دے کر اپنے مداحوں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ ان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں لیکن انوشکا کی انسٹا گرام پر حالیہ پوسٹ کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہے۔انوشکا نے اپنے انسٹا گرام پر” نجوازیبین“کا ایک قول شیئر کیا ہے جسے پڑھ کر صورتحال مشکوک معلوم ہوتی ہے۔قول میں کہا گیا ہے کہ ”اگر وہ جھوٹ بولتے ہیںتو تم ایمانداری کی دوا لو۔وہ تمہار ے جذبات سے کھیلے توتم سمجھداری کی دوا لو۔وہ تمہیں توڑ ے تو تم زخم بھرنے کی دوا لو۔اگر وہ تمہیں رونے پر مجبور کرے تو ایسی دوا لو جس سے وہ مسکرائے۔ہو سکتا ہے ان دوا لو کا اثرسالوں میں ہو لیکن بہرحال اثر ہوگا۔صبر و تحمل سے کام لواور اپنے آپ سے سچ بولو۔اپنے آپ سے خوفزدہ نہ ہو چاہے کوئی تمہیں اس زندگی سے نکالنا بھی چاہے جس میں تم رہنا چاہتے ہو۔