اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن)کے مختلف علاقوں میں وقفے سے تیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔جمعرات ¾جمعہ کے دوران جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویڑن)، شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ،ژوب، قلات اور سبی ڈویژن) اور بالائی سندھ (سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن) میں بعض مقامات پر تیز ¾گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ¾ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران متوقع تیز ہواﺅں ¾آندھی اور بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور کوئٹہ ڈویڑن میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔