پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلوی بلے باز کی موت، بلے بازوں اور وکٹ کیپرز کیلئے نئے احکامات جاری b

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا میں کرکٹ کے حکام نے کہاہے کہ بلے بازوں کو فاسٹ اور میڈیم فاسٹ بولنگ کا سامنا کرتے وقت نئے ڈیزائن کے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا۔یہ فیصلہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی موت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد آیا وہ نومبر 2014 میں سر کے پچھلے حصے پر گیند لگنے سے دو روز کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے ان کی موت کے بعد کرکٹ کے حفاظتی اقدامات کی جانچ کا حکم دیا گیا تھا۔نئے قوانین کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک میچوں میں بلے بازوں کو برطانوی معیار کے ہیلمٹ پہننا ہوں گے۔کھلاڑیوں کو یہ ہیلمٹ تربیت کے دوران بھی پہننا ہوں گے ¾ وکٹوں کے قریب کھڑے ہونے والے وکٹ کیپروں اور بلے باز سے سات میٹر کے فاصلے پر کھڑے فیلڈروں کو بھی لازمی طور پر یہ ہیلمٹ پہننا ہوں گے۔یہ اقدامات ان نئے انکشافات کے باوجود متعارف کرائے جا رہے ہیں کہ موجودہ ڈیزائن کے ہیلمٹ سے بھی ہیوز کی زندگی نہ بچ پاتی۔25 سالہ آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز کو گردن پر باو¿نسر لگنے کے بعد فوراً ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دو دن بعد چل بسے ¾کرکٹروں کو گردن پر کلپ سے لگائے گئے گارڈ پہننے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ تحقیق کے مطابق ان کے تحفظ کے کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…