لاہور (نیوز ڈیسک ) افغان حکام نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا ۔ علی حیدر گیلانی کے بیٹے کو ملتان میں 2013 کے انتخابات کی مہم میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا ۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح پر کوششیں کی گئیں اور بالآخر افغانستان میں ان کی موجودگی کا علم ہوا جس پر خصوصی آپریشن کے بعد انہیں القاعدہ سے منسلک گروپ کی قید سے بازیاب کرا لیا گیا ، اس دوران چار دہشتگرد بھی مارے گئے تھے ، علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بعد کابل سے خصوصی طیارے کے ذریعے ان کی واپسی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور ان کے بھائی قاسم گیلانی انہیں لینے کیلئے افغانستان روانہ ہوچکے ہیں ۔ علی حیدر گیلانی کی واپسی کی اطلاع ملتے ہی لاہور اور ملتان میں ان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں کا جم غفیر اکٹھا ہوگیا جنہوں نے ان کی واپسی کا جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی کے بعد ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، کارکنوں کی جانب سے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں صدقے کیلئے بکرے بھی پہنچا دیئے گئے ہیں ۔
علی گیلا نی کی با ز یا بی کے بعد افغانستان سے اچانک بڑی خبر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی



















































