کابل/اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیل وال نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حید رگیلانی کو صوبہ غزنی میں افغان اورامریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران بازیاب کرالیاگیا ہے،ریں اثناء افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کو ٹیلی فون کرکے علی حیدرگیلانی کی بازیابی کی اطلاع دی ،گزشتہ روز پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیل وال نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہاکہ علی حیدرگیلانی کو القاعدہ سے منسلک ایک گروپ نے اغواء کیا تھا ، صوبہ غزنی میں افغان اورامریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران بازیاب کرایاگیا،انہوں نے بتایا کہ علی حیدرگیلانی خیریت سے اورصیح سلامت ہیں،انہوں نے کہاکہ علی حیدرگیلانی کو تین سال کے بعد رہا کرایاگیا ہے،علی حیدرگیلانی اس وقت افغان حکومت کی تحویل میں ہیں اورانہیں جلد ہی پاکستان کے لیے روانہ کردیاجائیگا،ان کا کہناتھا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو بھی فون کرکے ان کے بیٹے کی بازیابی کی اطلاع اورمبارکباد دی ہے ،ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی بیٹے کی رہائی پر بہت خوش تھے اورانہوں نے افغان صدراشرف غنی اورافغان سیکورٹی فورسزکو علی حیدرگیلانی کو رہاکرانے پر ان کا شکریہ اداکیا،یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ وہ اپنے بیٹے کی رہائی پر بہت خوش ہیں اورہم ان کی اپنے آبائی گھر میں آمد کے منتظر ہیں،دریں اثناء افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کو ٹیلی فون کرکے علی حیدرگیلانی کی بازیابی کی اطلاع دی ،سرتاج عزیز نے علی حیدرگیلانی کی رہائی پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔