ملتان (این این آئی )سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزاد علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ انکے بھائی علی حیدر گیلانی کو پہلے اسلام آباد لایا جائے گا ۔ اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سب اسلام آباد جانے کا پلان کر رہے ہیں اور علی حیدر گیلانی کا برتپاک استقبال کیا جائیگا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی رہائی میں تعاون کرنے پر وہ پاکستانی اور افغان حکام کے شکر گزار ہیں ٗاللہ کا شکر ہے ان کا بھائی رہا ہو گیا اور خیر و عافیت سے ہے ، ’’اللہ نے ہم میں سے کسی ایک کی دعا سنی ہے ‘‘۔علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ ہمیں پارٹی اختلافات چھوڑ کر اکٹھے ہونا چاہئے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔