منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا حکومت میں ہلچل،بڑے پیمانے پر ’’تبدیلی آگئی‘‘

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت میں ہلچل،بڑے پیمانے پر ’’تبدیلی آگئی‘‘،حکومت خیبر پختونخوا نے کئی افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم مسماۃ فرح حامد خان(بی ایس۔20)کوتبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹری محکمہ صنعت و تجارت تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تقرری کے منتظر محمد سلیم(بی ایس۔20)کو اول الذکر کی جگہ سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم مقرر کیا گیا ہے اور سیکرٹری محکمہ صنعت و تجارت ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی (بی ایس۔20)کوتبدیل کرکے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر للسائل والمحروم فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹرکی حیثیت سے انکی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد طاہر حسن(بی ایس۔19انفارمیشن گروپ)کو اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت سیکرٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ تعینات کر کے سیکرٹری محکمہ صحت محمد عابد مجید کو اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ سیکرٹری محکمہ معدنی ترقی ڈاکٹرسید عطاء الرحمن(بی ایس۔20)اورللسائل والمحروم فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر احمد حسن خان(بی ایس۔20)کے تبادلے کرکے دونوں کواسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ سیکرٹری اے آئی سی فاٹا سید ظہیر الاسلام(بی ایس۔19) کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ معدنی ترقی اپنی تنخواہ اور سکیل پرتعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں مذکورہ بالاتبادلوں کے نتیجے میں سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم محمد سلیم (بی ایس۔20) کوسیکرٹری سائنس اینڈٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کرکے سیکرٹری پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ سید ظفرعلی شاہ (بی ایس۔20)کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس امرکا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…